مشہور سیاسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ کو جامعہ ملیہ
اسلامیہ کا چانسلر بنایا گیا ہے۔ 77سالہ ڈاکٹر ہیپت اللہ لیفٹیننٹ جنرل
(ریٹائیرڈ) ایم اے ذکی کی جگہ لیں گی،جن کی پانچ سال کی مدت کار مکمل ہوگئی
ہے۔ یونیورسٹی کورٹ نے 25 مئی کو ایک میٹنگ میں ڈاکٹر ہیپت اللہ کو اتفاق
رائے سے چانسلر مقرر کیا۔ان کی مدت کار 26مئی سے نافذ ہوگئی
ہے۔
ڈاکٹر ہیپت اللہ پانچ بار راجیہ سبھا کی رکن رہ چکی ہیں اور 16سال تک ڈپٹی
چیئرمین بھی رہی ہیں۔وہ منی پور کی گورنر بننے سے پہلے مودی کابینہ میں
مرکزی وزیرمملکت برائے اقلیتی اموربھی تھیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر
پروفیسر طلعت احمد نے ڈاکٹر ہیپت اللہ کی تقرری پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا
ہے کہ یونیورسٹی کو ڈ اکٹر ہیپت اللہ کے سیاسی اور عوامی تجربات سے فائدہ
پہنچے گا۔